پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے ڈونلڈٹرمپ
امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امریکی صدر
لاہور:
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور امریکا نے بھی پاکستان کی مدد کرکے بے وقوفی کی۔
سماجی رابطے کی ویب ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا ۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان افراتفری پھیلانے والے افراد کو پناہ دیتا ہے
امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کررہے ہیں۔
دوسری جانب وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر انشاءاللہ جلد جواب دیں گے، اپنے جواب میں افسانے اور حقیقت کا فرق بتائیں گے۔
ادھر دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو طلب کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ان سے شدید احتجاج کیا ہے۔
واضح رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹرمپ کے بیان پر غور کرنے کے لیے منگل کو وفاقی کابینہ اور بدھ کو قومی سلامتی کا اجلاس طلب کیا ہے۔