کراچی14نادرامراکزپیرتاہفتہ شہریوں کیلیے بندرہیں گے

انتخابی فہرستوں کی تیاری کیلیے نادراعملے کی الیکشن کمیشن دفاترمیں تعیناتی


Staff Reporter March 19, 2013
فوٹو: فائل

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری کے سلسلے میں کراچی میں قائم 14رجسٹریشن سینٹرز پیر سے ہفتے تک شناٰختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے اجرا کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نادرا کا عملہ الیکشن کمیشن کے دفاتر میں جاکر تکنیکی معاونت فراہم کررہا ہے اور توقع ہے کہ انتخابی فہرستوں کی چیکنگ کا کام ایک ہفتے تک جاری رہے گا، نادرا مراکز کی بندش کے باعث شہریوں کو شناختی کارڈ، ب فارم اور دیگر دستاویزات کے حصول کے لیے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔



نادراانتظامیہ کے مطابق رجسٹریشن سینٹرز کراچی میں نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری کے سلسلے میں عارضی طورپر بند کیے گئے ہیں اور کام کی تکمیل کے بعد دوبارہ عوام کے لیے کھول دیے جائیں گے۔ نادرا ذرائع کے مطابق عوامی مرکزنارمل وایگزیکٹیو، صفوراگوٹھ، سرجانی ٹائون، نصیرآباد، سولجربازار، گلشن حدید، شاہ فیصل کالونی، پی ایس ڈی اسٹیڈیم، صدرایگزیکٹیو، میکرولکی اسٹار، این آرسی ویسٹ، بلدیہ 2، لی مارکیٹ، ڈیفنس پر قائم نادرا سینٹرز شہریوں کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

2سے 3روز تک نادرا کا عملہ الیکشن کمیشن کے دفاتر میں تعینات رہے گا۔ جمعرات تک نادرامراکز کھول دیے جائیں گے تاہم الیکشن کمیشن کے متعلقہ افسران نے بتایا کہ نادراعملہ ایک ہفتے تک الیکشن کمیشن کے دفاتر میں تعینات رہے گا لہٰذا رواں ہفتے نادرا کے متعلقہ مراکز کھلنے کی امید نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں