فوج کی زیرنگرانی ہی پرامن انتخابات ہوسکیں گے پرویزمشرف

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی اقتدار کے لیے پنگ پانگ کھیل رہی ہیں


Numainda Express March 19, 2013
تبدیلی صرف میری پارٹی کے ذریعے ممکن ہے، 24 مارچ کو واپسی اٹل ہے فوٹو: فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آئندہ قومی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں توہی پرامن ماحول میں ہوسکیں گے۔

انھوں نے سرور روڈ راولپنڈی کینٹ میں منعقدہ جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی اقتدارکیلیے پنگ پانگ کھیل رہے ہیں۔



تبدیلی صرف تیسری طاقت آل پاکستان مسلم لیگ کے ذریعے ممکن ہے،جس کیلیے 24 مارچ کو ہر صورت پاکستان پہنچوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں