چین نے سی پیک کی فنڈنگ کا طریقہ کار بدل دیا

چین نے کسی منصوبے کے لئے فنڈز نہیں روکے اور ناہی کسی منصوبے سے پیچھے ہٹا ہے، حکام این ایچ اے


ویب ڈیسک January 01, 2018
چین نے کسی منصوبے کے لئے درکار فنڈز نہیں روکے، این ایچ اے حکام فوٹو: فائل

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ چین نے کسی بھی منصوبے کا فنڈ روکنے کا نہیں کہا بلکہ سی پیک کی فنڈنگ کا طریقہ کار تبدیل کیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس چیئرمین محمد مزمل قریشی کی زیرِصدارت ہوا۔ اجلاس میں چین کی جانب سے سی پیک کے تحت منصوبون کے فنڈز روکنے سے متعلق خبروں کا معاملہ زیرِبحث آیا۔ چئیرمین کمیٹی مزمل قریشی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام سے سوال کیا کہ چین کی جانب سے 3 منصوبوں کے فنڈز روکنے کی خبریں زیرِگردش ہیں، اگر چین نے منصوبوں کے لئے درکار فنڈز روکے ہیں تو اس کی کیا وجوہات ہیں۔

این ایچ اے حکام کا کہنا تھا کہ چین نے کسی منصوبے کے لئے درکار فنڈز نہیں روکے اور ناہی وہ کسی منصوبے سے پیچھے ہٹا ہے بلکہ چین کی جانب سے صرف فنڈنگ کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا ہے۔ چئیرمین کمیٹی نے حکام سے سوال کیا کہ اگر فنڈز روکنے کے حوالے سے خبریں درست نہیں تو پھر حکومت کی جانب سے وضاحت جاری کیوں نہیں کی گئی، وضاحت جاری نہ کرنے کا مطلب تو واضح طور پر خبروں سے اتفاق کرنا ہے۔ این ایچ اے حکام نے کہا کہ اس حوالے سے وزیرداخلہ احسن اقبال واضح بیان دے چکے ہیں اور وہ خبریں بھی زیرِگردش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں