گڈز ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں اضافہ کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا، ترجمان گڈز ٹرانسپورٹ


ویب ڈیسک January 01, 2018
گڈزٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ فوری طورپر نافذالعمل ہوگا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا جس کے نتیجے میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں بھی اضافے کا قوی امکان ہے۔

گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا۔ ترجمان گڈز ٹرانسپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا جب کہ کرایوں میں اضافہ فوری طورپر نافذالعمل ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4.06 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.96 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 6.25 جب کہ مٹی کا تیل 6.79 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا ہے بعدازاں اس حکومتی اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا جب کہ ملک بھر میں یہ کرائے بڑھنے کی وجہ سے اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں