ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

دفتر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر امریکی سفیر کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔


ویب ڈیسک January 01, 2018
امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی کچھ عرصے قبل دفتر خارجہ آمد کے موقع پر لی گئی فائل فوٹو

لاہور: دفتر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر امریکی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان مخالف بیان دیے جانے کا نوٹس لیا گیا اور اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

یہ پڑھیں: پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے، ٹرمپ

دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی صدر کے بیان پر وفاقی کابینہ اورقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ادھر حکومتی اراکین اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں