عبدالحئی بلوچ نے نگراں وزیراعظم بننے کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی
وزیراعظم نے بلوچ رہنما بلوچ سے خواہش ظاہر کی ہے کہ پیپلزپارٹی انہیں وزیر اعظم کیلیے امیدوار نامزد کرنا چاہتی ہے۔
لاہور:
قوم پرست بلوچ رہنما عبدالحئی بلوچ نے پیپلز پارٹی کی پیشکش ٹھکرا کر نگراں وزیر اعظم بننے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد پیپلز پارٹی نے مزید دو ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔
نگراں وزیر اعظم کے نام پر ڈیڈ لائن سے بچنے کے لئے پیپلزپارٹی نےعشرت حسین اور میر ہزار کھوسو کےناموں پر اپوزیشن کے اعتراض کےبعد نئے نام پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس سلسلے میں وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے بلوچ قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کو ٹیلی فون کرکے خواہش ظاہر کی تھی کہ پیپلزپارٹی انہیں وزیر اعظم کےلیے امیدوار نامزد کرنا چاہتی ہے۔ جس پر عبدالحئی بلوچ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے سوچ بچار کےلیے وقت مانگا تھا اور بعد میں حئی بلوچ نے ان کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے لئے عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین اور میر ہزار خان کھوسو کے نام تجویز کئے تھے لیکن مسلم لیگ ن نے انہیں یکسر مسترد کردیا تھا اگر آج راجہ پرویز اشرف اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔