بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بس حادثہ 37 مسافر ہلاک 20 زخمی
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بس کے دریا میں گرنے کے نتیجے میں 37 مسافر ہلاک جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بس حادثہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے رتناگیری ڈسٹرکٹ میں کھیڈ کے مقام پر پیش آیا، بس گوا سے ممبئی جا رہی تھی، ذرائع کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3:30 بجے پیش آیا، ممبئی ہائے وے پر موڑ کاٹتے ہوئے بس بے قابو ہوکر دریا میں جا گری جس کے نتیجےمیں 37 مسافر ہلاک اور20 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو کھیڈ میونسپل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔