پشاورجوڈیشل کمپلیکس دھماکے کے خلاف ملک بھرمیں وکلا سراپا احتجاج

وکلاء رہنماؤں نے پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔


ویب ڈیسک March 19, 2013
وکلاء رہنماؤں نے پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ فوٹو: نسیم جیمز

BAHALWALPUR: پشاورجوڈیشل کمپلیکس پرحملےکے خلاف ملک بھر میں وکلا کا احتجاج جاری ہے۔

پشاورجوڈیشل کمپلیکس پرحملےکے خلاف کراچی کی سٹی کورٹ میں وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کیا، سندھ ہائی کورٹ میں تمام مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی، جس کے باعث ججزنے فوری اوراہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت اپنے چیمبرزمیں کی۔

جوڈیشل کمپلیکس میں بم دھماکے کے خلاف سکھر سمیت مختلف شہروں میں وکلاء نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی وکلاء آج عدالتوں کا بائیکاٹ کررہے ہیں ،عدالتی بائیکاٹ کی اپیل بلوچستان بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں