برازیل سیلاب اورمٹی کے تودے گرنے سے 16 افراد ہلاک

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔


ویب ڈیسک March 19, 2013
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

برازیل میں سیلاب اورمٹی کے تودے گرنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں طوفانی بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں،ریوڈی جنیرو میں بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے کئی مکانات تباہ اور راستے بلاک ہوگئے۔ سیلاب کے باعث ایک ہزار لوگوں کواپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پرمنتقل ہونا پڑا جب کہ حکام نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |