پاکستان بھارت اورچین دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والے ملک بن گئے

دنیابھر میں اسلحے کی خریداری میں دو سے پانچ فیصد اضافہ ہو گیا ہے, رپورٹ.

دنیابھر میں اسلحے کی خریداری میں 2 سے 5 فیصد اضافہ ہو گیا ہے،رپورٹ فوٹو:فائل

پاکستان، بھارت اورچین دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والے ملک بن گئے ہیں۔


اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان ،چین اور بھارت دنیا کا 32 فیصد اسلحہ خریدتے ہیں، بھارت اور پاکستان کے درمیان اسلحہ کی دوڑ کی وجہ سے خطے کے حالات خراب ہو رہے ہیں، 2008 سے 2012 تک چین کے اسلحے کے ذخائر میں 162 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان اور بھارت بھی خراب اقتصادی حالات کے باوجود اسلحہ خریدنے میں مصروف ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیابھر میں اسلحے کی خریداری میں 2 سے 5 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
Load Next Story