شاہ زیب قتل کیس نئے پبلک پراسیکیوٹر کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار

شاہ زیب قتل کیس میں سرکارکی پیروی کے لئے غیر جانبدار پراسیکیوٹر مقرر کیا جائے، عدالت


ویب ڈیسک March 19, 2013
شاہ زیب قتل کیس میں سرکارکی پیروی کے لئے غیر جانبدار پراسیکیوٹر مقرر کیا جائے، عدالت۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں نئے پبلک پراسیکیوٹر کی تعیناتی کانوٹی فکیشن کالعدم قراردے دیا۔

مدعی اورنگزیب خا ن نے نئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مظفر سولنگی کی تعیناتی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئےتحفظات کااظہارکیا تھا، جس پر سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول باقر نے مظفر سولنگی کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا، اس موقع پرعدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں سرکارکی پیروی کے لئے غیر جانبدار پراسیکیوٹر کی تقرری کا حکم دیتے ہوئے درخواست گزار اورنگزیب خان کی درخواست نمٹا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں