دورۂ ارجنٹائن قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے 31 پلیئرز کا اعلان

4 جنوری کو کراچی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت ، کامران اشرف کیمپ کمانڈنٹ ہونگے۔


Sports Reporter January 02, 2018
ہمارے آج کے کھلاڑی ہی قومی کھیل کا روشن مستقبل ہیں، کیمپ کمانڈنٹ کامران اشرف۔ فوٹو:فائل

آئندہ ماہ شیڈول دورئہ ارجنٹائن کے لیے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے 31 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا جب کہ منتخب کھلاڑیوں کو 4 جنوری کو عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو آئندہ ماہ دورہ ارجنٹائن کا چیلنج درپیش ہے، دورے کی تیاریوں کے ابتدائی مرحلے میں مجموعی طور پر31 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی نے ان پلیئرزکا انتخاب حال ہی میں سکھر میں اختتام پذیر ہونے والی قومی چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں سے کیا ہے۔

حسن سردارکی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب کھلاڑیوں میں وقارعلی، اکمل حسین، عادل راؤ، محمد عثمان (گول کیپرز)، رضوان علی، محسن شکیل، علی رضا، امجد علی، ریحان بٹ، ایم ابراہیم (ڈیفینڈرز)، جنید منظور، غضنفر علی، عدیل لطیف، احمد ندیم، عمیر ستار، عمر بلال (مڈفیلڈڑز)، علی عزیز، افراز حکیم، نوید عالم، شاہ زیب خان، اویس ارشد، وقار علی، ذاکر اللہ، عبداللہ بابر، خیراللہ، حماد انجم، رانا وحید، رومان خان، محمد حسن، مرتضیٰ یعقوب اور زین اعجاز (فارورڈز) شامل ہیں تاہم منتخب کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 4 جنوری کو کیمپ کمانڈنٹ سابق اولمپئن کامران اشرف کوعبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں رپورٹ کریں۔

کامران اشرف کا کہنا ہے کہ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے قومی چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے اور آسٹریلیا کا دورے کرنے والے زیادہ ترکھلاڑیوں کوکیمپ کا حصہ بنایا گیا ہے، ایک ماہ تک جاری رہنے والے کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس میں بہتری لانے لے ساتھ پلیئرزکے گیم میں بھی نکھارلانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

کامران اشرف نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے دورئہ ارجنٹائن سے نہ صرف کھلاڑیوں کو دنیا کی بہترین ٹیم کے ساتھ صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا بلکہ مستقبل کے میگا ایونٹس کے لیے متوازن اسکواڈ کی تشکیل میں بھی مدد ملے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں