بیوی کو منانے میں ناکامی 4 بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی

نواحی گاؤں کا سکندر گھر کے اندر پھندے سے جھول گیا۔


Nama Nigar January 02, 2018
سسرالیوں سے اختلافات کے باعث بیوی روٹھ کرمیکے چلی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

نواحی گاؤں میں ایک شخص نے بیوی کے روٹھنے پر دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ خودکشی کرلی۔

سامارو کے نواحی گاؤںگلزار خلیل میں رات گئے بیوی کے روٹھنے پر دلبرداشتہ ہوکر 4 بچوں کے باپ نے پھندا ڈال کر مبینہ خودکشی کرلی، پولیس نے لاش کو تعلقہ اسپتال سامارو پوسٹ مارٹم کیلیے منتقل کی تاہم ورثا کے انکار پر ضروری کاغذی کارروائی کے بعد بغیر پوسٹ مارٹم کیے لاش ان کے حوالے کردی گئی۔

متوفی کے بھائی مشتاق چھچر نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے بیٹے نے مجھے بتایا کہ چچا سکندر گھر کے اندر رسے کے ساتھ لٹکا ہوا ہے جس پر میں فوراً گھر کے اندر گیا اور سکندر کو اتارکر ڈاکٹر کو بلایا، ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کردی۔ انھوں نے مزید کہا کہ سکندر کے سسرال والوں سے اختلافات تھے، بیوی بھی روٹھ کر واپس نہیں آرہی تھی، سکندر 4 بچوں کا باپ تھا، دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں