مٹیاری کے نواحی گاؤں کے بھٹے پر چھاپہ 29 مزدور بازیاب
خواتین اور بچے بھی شامل، عدالتی حکم پر کارروائی، نجی جیل میں رکھنے اور جبری مشقت لیے کا الزام، عدالت نے آزاد کر دیا
مٹیاری کے قریب نوبت مری گاؤں میں ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر پولیس نے اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ مار کر 8 بچوں اور خواتین سمیت 29 مزدوروں کو بازیاب کروا لیا۔
مٹیاری کے اوڈیرو لعل تھانے کی پولیس نے کارروائی کے دوران جن مزدوروں کو بازیاب کروایا ان سے مبینہ طور پر نجی جیل میں جبری مشقت لی جا رہی تھی۔ پولیس نے بازیاب کرائے گئے مرد، خواتین اور بچوں کو ایڈیشل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا تاہم فاضل عدالت نے مزدوروں کے بیان قلمبند کر نے کے بعد انہیں مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی اجازت دیتے ہوئے آزاد کر دیا۔
واضح رہے کہ عدالت میں مولچند اوڈھ نامی شخص نے اپنے خاندان کے29 افراد کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے اوڈیرو لعل پولیس کو درخواست گذار کے رشتے داروں کو بازیاب کروانے کا حکم دیا تھا۔ بازیاب ہونے والوں میں اشوک، لال چند، مسمات وزیراں، مسماۃ جنت، روبینہ، نجمہ اور نظیراں و دیگر شامل ہیں۔