گورنر خیبرپختونخوا نے وزیر اعلیٰ کی سفارش پر اسمبلی تحلیل کردی

نامزد نگراں وزیراعلیٰ سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کل شام 5 بجے حلف اٹھائیں گے


ویب ڈیسک March 19, 2013
نگراں وزیراعلیٰ کی حلف برداری تک امیر حیدر خان ہوتی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ فوٹو اے پی پی

KARACHI: گورنر خیبر پختونخوا انجینئیر شوکت اللہ نے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر اسمبلی تحلیل کردی ۔

گورنر ہاؤس پشاور سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے تحت صوبائی اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا ہے۔اسمبلی کی تحلیل کے بعد نامزد نگراں وزیراعلیٰ سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کل شام 5 بجے حلف اٹھائیں گے جب تک امیر حیدر خان ہوتی ہی وزارت اعلیٰ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ایک ہی دن انتخابات کےلیے تمام اسمبلیوں کو 27 مارچ تک تحلیل کیاجانا ضروری ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں