شریف برادران ساری عرب دنیا گھوم لیں این آر او نہیں ہوگا شیخ رشید

اب وقت آگیا ہے اسمبلیوں سے استعفے دے دیے جائیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ


Numainda Express January 02, 2018
اب وقت آگیا ہے اسمبلیوں سے استعفے دے دیے جائیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ۔ فوٹو : فائل

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ساری عرب دنیا مل کر بھی این آراو نہیں کرا سکتی۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کاکہنا تھا کہ کرپٹ حکومت نفرت کا نشان بن گئی ہے، اب وقت آگیا ہے اسمبلیوں سے استعفے دے دیے جائیں۔ میری طرف سے اے پی سی کامیاب ہوگئی اب باقی لوگوں کا پتا نہیں۔

شیخ رشید نے بتایا کہ حدیبیہ اور ایل این جی کا کیس ان کی طرف سے لطیف کھوسہ لڑیںگے، کھوسہ نے اے پی سی کے دوران مفت میں کیس لڑنے کا وعدہ کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں