سال 2017 میں پاک فضائیہ کی کئی معرکتہ الآرا کامیابیاں

جنگی بیڑے کو پاکستانی ساختہ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں سے لیس کیا گیا


آفتاب خان January 02, 2018
چین کے ساتھ مشترکہ فضائی مشقیں، برطانیہ کے ساتھ پیشہ ورانہ تربیتی مظاہرے۔ فوٹو:فائل

سال 2017 میں پاک فضائیہ نے کئی معرکتہ الاآرا کامیابیاں اپنے نام کر لیں جب کہ پاکستان ایئر فورس کے جنگی بیڑے کو پاکستانی ساختہ جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیاروں سے لیس کیا گیا۔

چین کے ساتھ مشترکہ فضائی مشقوں، برطانوی سرخ جہازوں کے ساتھ پیشہ ورانہ تربیت کے مظاہروں اور دبئی ایئرشو میں شرکت اورایوی ایشن سٹی کے علاوہ ایئریونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا اور سندھ کے علاقے بھولاری میں نئے ایئربیس کے افتتاح سمیت کئی مراحل کوکامیابی سے سرکرلیا گیا۔

سال 2017 میں پاکستان ایئرفورس نے اپنی منفرد کامیابیوں کی وجہ سے دنیا بھرکی جنگی ہوابازی کی توجہ اپنے جانب مبذول کیے رکھی، پاک فضائیہ نے اپنے فضائی بیڑے میں نہ صرف جے ایف 17تھنڈ ر طیارے شامل کیے بلکہ سنگل سیٹ کے بعد دوسیٹوں والے جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی کامیاب پروازوں کا چین میں مظاہرہ بھی کیا، سال کے آغا زپر 16 فروری 2017 کو نمبر 14 اسکورڈن میں جے ایف 17تھنڈر شامل کیے گئے،15 مارچ کو رول آؤٹ سیرمینی میں c-130 طیاروں کے 50ویں انجن کی اوورہالنگ کا مشکل مرحلہ مکمل کیاگیا۔

23 مارچ 2017 کو پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا نام تبدیل کرکے ایئرمارشل اصغرخان کی خدمات کے اعتراف میں ان کے نام سے منسوب کردیا گیا،28اپریل کو سنگل سیٹوں والے جے ایف 17 کے بعد ڈبل سیٹوں والے جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے کامیاب فلائٹس کا مظاہرہ کیا،6 جولائی کو ہونے والی تقریب میں ایوی ایشن سٹی اینڈ ایئر یونیورسٹی ایرو ایپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔4 اگست کو فضائیہ میڈیکل کالج پی اے ایف فیصل کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

14اگست پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر پہلی مرتبہ سعودی ہاکس اور سولو ترک فضائی مظاہرہ فاطمہ جناح پارک اسلام میں منعقد کیاگیا،24اگست 2017 کو پی اے ایف کیمپ بڈھا بیر میں فلائنگ آفیسر مریم مختار شہید وومن ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔

14 ستمبر کو پاک چائنا جوائنٹ ایکسر سائز شاہین سکس کا چائنا میں مظاہرہ پیش کیا گیا ،5اکتوبر کو برطانیہ کی عالمی شہرت یافتہ ریڈ ایروز ٹیم نے پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین کے ساتھ مل کر فضائی مظاہرہ پیش کیا گیا جس نے کراچی کے عوام کے دل موہ لیے،15اکتوبر کو ایئرپاور سینٹر کثیر الملکی فضائی ایکسر سائز ایسز میٹ منعقد ہوئی۔12نومبر کو پاکستان ایئرفورس نے دبئی ایئر شو 2017 میں شرکت کی اور شائقین کو محظوظ کیا۔

20 نومبر 2017 کو پاکستان ایئرفورس اور چائنا نے پی اے ایف بیس سمنگلی میں فضائی مظاہرہ کیا۔25 دسمبر 2017کو قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اندرون سندھ میں ان کے یوم ولادت کے دن پی اے ایف بیس بھولاری کا افتتاح کیا گیا جب کہ اسی سال 2017میں ہی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کو ترکی کا اعلیٰ ترین ایوارڈ لیجئین آف میرٹ سے بھی نوازا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں