انتخابات حکومتیں بدلنے کیلئے نہیں بلکہ ملکی بقا کیلئے ہیں شہباز شریف

پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اورہم امداد نہیں تجارت چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک March 19, 2013
پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اورہم امداد نہیں تجارت چاہتے ہیں،شہبازشریف فوٹو : فائل

SUKKUR: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان میں انتخابات جلد ہونے والے ہیں اوریہ انتخابات حکومتیں بدلنے کے لئے نہیں بلکہ ملکی بقا کے لئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے برطانیہ کے ہائی کمشنرایڈم تھامسن نے ملاقات کی ، جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورپاک برطانیہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی ، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اورہم امداد نہیں تجارت چاہتے ہیں، شہبازشریف نے صوبے میں پنجاب حکومت کی جانب سے کرائے گئے ترقیاتی کاموں سے بھی برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ترین ملک ہے اوربرطانیہ پنجاب کے ساتھ تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |