نوازشریف اور شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

شہباز شریف تقریبا 6 روز سعودی عرب میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے


ویب ڈیسک January 02, 2018
نوازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کامیاب رہی اور مثبت نتائج برآمد ہوں گے، ذرائع فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی جس میں اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کامیاب رہی اور مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

ملاقات کے بعد نوازشریف مدینہ منورہ روانہ ہوئے جس کیلئے شہزادہ محمد بن سلمان نے انہیں اپنا خصوصی طیارہ فراہم کیا۔ مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد جدہ پہنچے اور پھر عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کے خوف سے نوازشریف سعودی عرب گئے ہیں، اعتزازاحسن

ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف عمرے کے آج شام وطن واپس روانہ ہو جائیں گے اور رات تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ ادھر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سعودی عرب سے لاہور واپس پہنچ گئے ہیں۔ شہباز شریف نے تقریبا 6 روز سعودی عرب میں قیام کیا جس کے دوران انہوں نے عمرہ ادا کیا اور سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ نواز شریف نے سعودی شہزادے محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد مدینہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور عمرہ ادا کرنے کے بعد آج رات پاکستان واپس آجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |