شریف برادران عدالت کےاندر بلیاں اور باہر شیر ہیں بابراعوان
تحریک انصاف کسی بھی قسم کے این آر او کو قبول نہیں کرے گی، رہنما پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ شریف برادران عدالت کے اندر بلیاں اور باہر شیر ہیں۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ شریف برادران عدالت کے اندر بلیاں اور باہر شیر ہیں۔ نواز شریف کہتے تھے انصاف کا فیصلہ پاکستان کی سڑکوں پر ہو گا لیکن اب لگتا ہے نواز شریف کا فیصلہ جدہ میں ہو گا، جو دعویٰ کرتے تھے مسلم امہ کے لیے جدہ گئے وہ واپس آکر عوام کو بتائیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مریم نواز گروپ کی طرف سے شہبازشریف (ن) لیگ سے مائنس ہیں
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو پہلا این آراو پرویز مشرف نے دیا لیکن اب کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا، تحریک انصاف کسی بھی قسم کے این آراو کو قبول نہیں کرے گی، چوری کا مال لندن سے واپس پاکستان آئے گا۔