نگراں وزیراعظم کاانتخاب ن لیگ نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 4 ناموں کی منظوری دیدی 

پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) کے سردار مہتاب عباسی، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق اور سردار یعقوب ناصر شامل ہوں گے۔


/ March 19, 2013
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قائم کی گئی پارلیمانی کمیٹی میں اسحاق ڈار، زاہد حامد، خواجہ آصف اور عبدالقادر کے نام شامل ہیں، فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) نے نگراں وزیراعظم کے لئے قائم کی جانے والی پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کی جانب سے 4ناموں کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

نگران وزیر اعظم پر اتفاق کے لئے راجہ پرویز اشرف اور چوہدری نثار علی خان کے پاس آج کا دن باقی رہ گیا ہے تاہم اب تک کسی بھی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ جس کے باعث مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی کمیٹی میں شامل افراد کے نام اسمبلی سیکریٹرٹ کو بھجوا دیئے ہیں جس میں سردار مہتاب عباسی،پرویز رشید،خواجہ سعد رفیق اور سردار یعقوب ناصر شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی نے پہلے ہی اپنی جانب سے سید خورشید شاہ، فاروق ایچ نائیک ، مسلم لیگ(ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور کے نام پارلیمانی کمیٹی کے لئے تجویز کئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) نے پارٹی مشاورت کے دوران اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ نگراں وزیر اعظم کے لئے اپنے ناموں پر قائم رہے گی لیکن اگر پیپلز پارٹی نے اس سے بھی اچھے کوئی نام شامل کئے تو اس پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیر اعظم کے لئے آج اتفاق نہ ہوسکا تو کل سے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا جو نگراں وزیر اعظم کے لئے نام پر اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کرے گی اوراگر پارلیمانی کمیٹی بھی کسی نام پر اتفاق نہ کرسکی تو پھر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا اوروہ نگراں وزیراعظم کا انتخاب کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں