عمرے کی شاہی دعوت پر سعودی عرب گیا تھا شہباز شریف
سعودی عرب ہمارا بہترین دوست ہے جس نے پاکستان پر ہمیشہ اندھا اعتماد کیا، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ شاہی خاندان کی طرف سے عمرے کی دعوت پر سعودی عرب گیا تھا۔
سعودی عرب میں 6 روز قیام کے بعد وطن واپس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کا اچانک دورہ اچنبھے کی بات نہیں، سعودی عرب کے ساتھ ہمارے رشتے دلوں سے جڑے ہوئے ہیں، سعودی عرب ہمارا بہترین دوست ہے اور اس نے پاکستان پر ہمیشہ اندھا اعتماد کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی حکومت نے مجھے عمرہ کرنے کی دعوت دی اور بہترین مہمان نوازی کی، اس دورے سے متعلق ایک علیحدہ پریس کانفرنس کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف اور شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سعودی دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔