سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کے لئے جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی کے نام پر اتفاق

جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی بدھ کے روز نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔


ویب ڈیسک March 19, 2013
زاہد قربان علوی حکومت کی جانب سے بنائے گئے کئی عدالتی کمیشنوں کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ ۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان سندھ میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے جسٹس زاہد قربان علوی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ رات پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی جس میں جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی کے نام پر اتفاق کرلیا گیا جو بدھ کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھا سکتے ہیں تاہم ان کی حلف برداری تک قائم علی شاہ ہی اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی کا نام حکومت نےتجویز کیا تھا۔ ان کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ سندھ ہائی کورٹ کے جج رہ چکے ہیں۔ وہ ایل ایف اوکے تحت ریٹائر ہوگئے تھے۔

زاہد قربان علوی حکومت کی جانب سے بنائے گئے کئی عدالتی کمیشنوں کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ اور اس وقت چیئرمین پاکستان زکوٰة کونسل سندھ کے عہدے پر فائز ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔