کراچی بینک کا گارڈ ساتھیوں کے ساتھ مل کر36 لاکھ روپے لوٹ کرفرار

بینک کے گارڈ اوراس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے،پولیس


ویب ڈیسک March 19, 2013
بینک کے گارڈ اوراس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے،پولیس، فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI: نارتھ ناظم آباد میں گارڈ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کراپنے ہی بینک میں چوری کرکے 36 لاکھ روپے لوٹ لیے ۔

پولیس کے مطابق بینک کی سیکیورٹی پرمامورکاشف نامی گارڈ اپنے 6 ساتھیوں سمیت بینک میں گھس گیا اورعملے و دیگرسیکیورٹی گارڈزکو یرغمال بنا کر 36 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی جبکہ ملزم فرارہوتے ہوئے وقت سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں