کینگروز کے بعد پاکستان کی ینگ بریگیڈ کیویز کے شکار کیلیے تیار

قومی انڈر 19 ٹیم کے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 اور 5 جنوری کو میچز شیڈول ہیں

نیوزی لینڈ کے خلاف 3 اور 5 جنوری کو میچز شیڈول ہیں ،فوٹو:فائل

کینگروز کے بعد پاکستان کی ینگ بریگیڈ کیویز کے شکار کیلیے تیار ہے، قومی انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ کی میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بدھ کو کرائسسٹ چرچ میں کھیلے گی.


قومی ٹیم اورنیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا میچ 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل گرین شرٹس نے آسٹریلیا کے خلاف 3میچز پر مشتمل سیریز میں 2-0 سے کامیابی حاصل کی تھی، اب نیوزی لینڈ کے خلاف 3 اور 5 جنوری کو میچز شیڈول ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز 13 جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہو گا، ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور افغانستان کے مابین ہو گا، گرین شرٹس 16 جنوری کو آئرلینڈ، 19 جنوری کو سری لنکا کے خلاف میدان میں اتریں گے، فائنل 3 فروری کو ہو گا۔
Load Next Story