مسلح افواج کے سربراہان کا اجلاس عام انتخابات سمیت مختلف امور پر غور

اجلاس کے دوران عسکری قیادت نے قومی سلامتی کے لیےمسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔


ویب ڈیسک March 19, 2013
اعلیٰ عسکری قیادت نے جامع حکمت عملی کے تحت دہشت گردی کے مقابلے کاعزم کیا۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی جس میں آئندہ عام انتخابات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کے سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل طاہر رفیق کےعلاوہ ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔


اجلاس میں قومی سلامتی اور سیکیورٹی کی صورتحال کے جائزے کے علاوہ عام انتخابات میں مسلح افواج کی جانب سے الیکشن کمیشن کو تعاون کا معاملہ زیرغور آیا۔ اجلاس کے دوران قومی سلامتی کے لیےمسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا گیا۔


اجلاس میں دور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج ملک کو درپیش دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرے گی اور جامع حکمت عملی کے تحت دہشت گردی کا مقابلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں