’’مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم ناٹ اے ٹیررسٹ‘‘ عمران خان
سپریم کورٹ نے مجھے صادق اور امین قرار دیا ہے، عمران خان
SAN FRANCISCO:
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایس ایس پی تشدد کیس سمیت 4 مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں جب کہ سپریم کورٹ نے بھی مجھے صادق اور امین قرار دیا ہے، اب میں ان چوروں کے پیچھے ہوں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : این آراو دیا تو کورٹ جاؤں گا
اس سے قبل پریس کانفرنس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اس سے پہلے بھی ایک این آر او مسترد کرچکی ہے، اب نواز شریف کو این آر او دیا گیا تو وہ پھر سپریم کورٹ جائیں گے اور عدالت سے کہیں گے کہ جیلوں میں بیٹھے سارے مجرموں کو چھوڑ دیا جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان کی ضمانت منظور
واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان پیش ہوئے جہاں عدالت نے ایس ایس پی تشدد کیس سمیت 4 مقدمات میں ان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔