امریکی ریاست نیواڈا میں آرمی ڈپو پر دھماکا 7 فوجی ہلاک متعدد زخمی

ریاست نیواڈا میں قائم اس ڈپو میں فوجی عمارتیں اوراسلحہ ذخیرہ کرنے کے لئے متعدد گودام موجود ہیں، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کے مطابق دھماکا رات گئے فوجی مشقوں کے دوران ایک مارٹرگولے کے پھٹنے سے ہوا فوٹو: فاکس نیوز

امریکا کی ریاست نیواڈا میں آرمی ڈپو پر دھماکے کے نیتجے میں 7 فوجی ہلاک جبکہ متعدد ذخمی ہو گئے۔


امریکی میڈیا کے مطابق دھماکا رات گئے فوجی مشقوں کے دوران ایک مارٹر گولے کے پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں7 فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔ ریاست نیواڈا میں قائم اس آرمی ڈپو پر بڑی تعداد میں اسلحہ اور ہتھیار رکھے جاتے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے اس ڈپو میں متعدد فوجی عمارتیں اوراسلحہ ذخیرہ کرنے کے لئے کئی گودام موجود ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story