بھارتی جیلوں میں سزائیں مکمل کرنے والے 58 پاکستانی قیدیوں کا انکشاف

پاکستانی حکام کی جانب سے ان قیدیوں کی شہریت کی تصدیق نہیں کی جارہی ہے۔


ویب ڈیسک January 02, 2018
قیدیوں کی جانب سے پاکستان میں بتائے جانے والے رہائشی ایڈریس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ فوٹو: فائل

بھارتی جیلوں میں مبینہ طورپر 58 ایسے پاکستانیوں کی قیدیوں کا انکشاف ہوا ہے جو اپنی سزائیں مکمل کرچکے ہیں لیکن پاکستانی حکام کی جانب سے ان کی شہریت کی تصدیق نہیں کی جارہی ہے۔

بھارت کی جانب سے یکم جنوری کو جہاں 344 ایسے قیدیوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کی گئی جو مختلف جرائم میں سزائیں کاٹ رہے ہیں وہیں ان 58 قیدیوں کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی جن کے بارے میں دعوی کیا جارہا ہے کہ وہ پاکستانی شہری ہیں جن میں 4 ماہی گیر بھی شامل ہیں جب کہ ان میں گونگے,بہرے لوگ بھی شامل ہیں اور کچھ کا ذہنی توازن درست نہیں ۔

ان قیدیوں کی جانب سے پاکستان میں بتائے جانے والے رہائشی ایڈریس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے جب کہ گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچنے والے لاہور کا 15 سالہ حسنین بھی ان میں ایک تھا جو بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہے اور گزشتہ سال 2 مئی کو گھرسے نکلا اورغلطی سے بارڈرکراس کرگیا لیکن گزشتہ ماہ اس کی شہریت کی شناخت ہونے پراس کورہا کردیا گیا۔

واضع رہے کہ یکم جنوری کو دونوں ملکوں کی مابین قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا جس کے مطابق پاکستانی جیلوں میں بھارتی قیدیوں کی تعداد 457 ہے جب کہ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 344 بتائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں