وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کو برطرف کردیا گیا

انہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے عہدے سے برطرف کیا ہے


ویب ڈیسک January 02, 2018
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے سرفراز بگٹی کو عہدے سے برطرف کیا ۔ فوٹو:فائل

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کو عہدے سے برطرف کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے میر سرفراز بگٹی کو وزیر داخلہ بلوچستان کے عہدے سے ہٹادیا ہے، قبل ازیں وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور امکان تھا کہ وہ کسی بھی وقت اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کردیں گے تاہم اس کی نوبت ہی نہیں آئی اور وزیراعلیٰ نے انہیں پہلے ہی برطرف کردیا۔

میر سرفراز بگٹی کے مستعفی ہونے کی وجہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کے خلاف اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کو بتایا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیر ماہی گیری بلوچستان میر چاکر سرفراز ڈومکی نے بھی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوا دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

قبل ازیں بلوچستان اسمبلی میں 14 اراکین نے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔ تحریک عدم اعتماد پر عبدالقدوس بزنجو، سید آغا رضا، میرخالد لانگو، محمد اختر مگسی، زمرد خان اچکزئی سمیت دیگر اراکین نے دستخط کیے۔

تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا تھا کہ گزشتہ بجٹ میں ہمارے تحفظات تھے جنہیں دور نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے ہم نے نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی 65 ارکان پر مشتمل ہے جن میں سے 52 حکومتی اتحاد میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |