کراچی نارتھ ناظم آباد میں گاڑی میں دھماکا ایک شخص جاں بحق 2 زخمی

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کرشواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے


ویب ڈیسک March 19, 2013
دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ فوٹو: محمد نعمان

نارتھ ناظم آباد میں واقع لنڈی کوتل چورنگی کے قریب گاڑی میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا لنڈی کوتل چورنگی کے قریب گاڑی میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دھماکے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا تاہم اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا گاڑی کا سی این جی سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کرشواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں