نگراں وزیر اعظم کی تقرری کا فیصلہ اب پارلیمانی کمیٹی کرے گی

کمیٹی فاروق نائیک، خورشید شاہ، چوہدری شجاعت،غلام بلور، مہتاب عباسی، سعدرفیق، پرویزرشید اور یعقوب ناصر پر مشتمل ہوگی۔


ویب ڈیسک March 19, 2013
پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا جسے 22 مارچ تک نگراں وزیراعظم کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ فوٹو : فائل

نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے باضابطہ قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق 8 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں دونوں فریقین کی جانب سے 4 ،4 ارکان شامل کئے گئے ہیں جو آئندہ دو روز میں نگراں وزیر اعظم کی تقرری کے لئے اتفاق کی کوشش کرے گا۔

پارلیمانی کمیٹی میں سابق حکومت کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، سید خورشید شاہ، مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سردارمہتاب عباسی،خواجہ سعد رفیق، سینیٹر پرویز رشید اور سردار یعقوب ناصر شامل ہوں گے ۔

آئین کے مطابق اگر وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور چوہدری نثار علی خان آج رات 12 بجے تک نگراں وزیر اعظم کے نام پر متفق نہ ہوسکے تو پھر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا جسے 22 مارچ تک نگراں وزیراعظم کا فیصلہ کرنا ہوگا، دوسری صورت میں نگراں وزیر اعظم کے انتخاب کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس منتقل ہوجائے گا جوکہ آئندہ 2 دن یعنی 23 اور24 مارچ کو نگراں وزیراعظم کا فیصلہ کرنے کاپابند ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |