كابل مسافر بس پر ريموٹ كنٹرول بم حملہ 8 افراد ہلاک

گذشتہ پانچ سالوں سے حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے اور 2011 میں مرنے والوں کی تعداد 3،021 کے قریب پہنچ گئی تھی۔


Sana News August 07, 2012
گذشتہ پانچ سالوں سے حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے اور 2011 میں مرنے والوں کی تعداد 3،021 کے قریب پہنچ گئی تھی۔ فوٹو اے ایف پی

KARACHI: افغانستان ميں مسافر بس پر ريموٹ كنٹرول بم حملے ميں 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ايک شخص زخمی ہوگيا۔

پوليس كے مطابق حملے ميں ہلاک ہونے والے تمام مرد ہيں ، بس پر حملہ كرنے والے شخص كو گرفتار كرليا گيا ہے۔

كابل پوليس كے سربراہ جنرل ايوب كے مطابق صبح پانچ بجے پكھامان ضلع ميں ريمورٹ كنٹرول بم سے ايک سويلين بس پر حملہ كيا گيا جس كے نتيجے ميں آٹھ افراد ہلاک اور ايک زخمی ہوگیا۔ جنرل ايوب كا كہنا تھا كہ بم نصب كرنے والے آدمی كو گرفتار كرليا گيا ہے۔ انھوں نے بتايا كہ اس شخص كا تعلق طالبان سے ہے۔

انھوں نے مزيد بتايا كہ ہلاک ہونے والے مرد ہيں جو صبح اپنے اپنے كاموں پر پہنچنے كے لئے جارہے تھے۔ سٹرک کے كنارے بم نصب كرنا طالبان كی طرف سے ہونے والے حملوں كا ہی طريقہ كار ہے ليكن افغان دارلحكومت ميں اس طرح كے واقعات كم ہوتے ہيں۔

گذشتہ پانچ سالوں سے حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے اور 2011 میں مرنے والوں کی تعداد 3،021 کے قریب پہنچ گئی تھی۔

نيٹو كے انٹرنيشنل سيكيورٹی اسسٹنس فورس ( ايساف ) جس كے ايک سو تيس فوجی افغانستان ميں طالبان كے خلاف چجڑی جنگ ميں افغان حكومت كی مدد كررہے ہيں، ان كا كہنا ہے كہ پچھلے كچھ مہينوں سے اس نوعيت كے حملے زيادہ ديكھنے ميں آرہے ہيں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں