ہم نے امریکا کو نہیں اس نے ہمیں دھوکا دیا پرویز مشرف

دہشت گردی کی جنگ میں ہم امریکا کے ساتھ 100 فیصد مخلص تھے، میرے 5 برس کے دوران کوئی دھوکا نہیں ہوا، سابق صدر

ہم امریکا کے ساتھ 100 فیصد مخلص تھے، میرے 5 برس میں امریکا کے ساتھ کوئی دھوکا نہیں ہوا، مشرف۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم امریکا سے ہمیشہ مخلص رہے ہم نے امریکا سے کوئی دھوکا نہیں کیا بلکہ امریکا نے ہمیشہ ہمارے ساتھ دھوکا کیا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکا کو سہولیات مہیا کر رہے ہیں تو یہ سروسز ہیں اور ان کے پیسے ہیں، امریکا نے آدھے سے زیادہ پیسے سروسز مہیا کرنے پر دیے، دہشت گردی کی جنگ میں بتائے گئے ٹارگٹ ٹھیک ہیں لیکن ترجیح ہماری ہوگی، اسٹریٹجی میں ہم امریکا کے ساتھ ہیں لیکن کون سے ٹارگٹ کو کب مارنا ہے اس میں فرق ہے۔


سابق صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم 100 فیصد امریکا کے ساتھ تھے اور مخلص تھے، ہمیں دہشت گردی سے لڑنا تھا میرے 5 برس کے دوران امریکا سے کوئی دھوکا نہیں ہوا بلکہ امریکا نے ہمیشہ ہم سے دھوکا کیا اس لیے امریکا کو یہ بتانا چاہیے کہ ہم نے کوئی دھوکا نہیں دیا۔

افغان جنگ میں پاکستان کی شمولیت کے سوال پر جنرل(ر) مشرف نے کہا کہ نائن الیون کے بعد سال 2002ء میں جو کچھ ہوا آپ اس وقت کے ماحول میں جائیں اس وقت چین سمیت پوری دنیا امریکا کے حق میں تھی کہ وہ طالبان کے خلاف کارروائی کرے اس لیے میں نے 2002ء میں جو فیصلہ کیا وہ بالکل درست فیصلہ تھا۔

Load Next Story