ٹیکسٹائل سیکٹر نظرانداز ترقیاتی فنڈز نہیں دیے گئے
حکومت نے پی ایس ڈی پی میں3منصوبوں کیلیے21کروڑ 75لاکھ روپے رکھے تھے
وفاقی حکومت نے معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے ٹیکسٹائل سیکٹر کو نظرانداز کر دیا۔
''ایکسپریس'' کو موصول دستاویز کے مطابق پہلی ششماہی کے دوران ترقیاتی بجٹ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے 3منصوبوں میں سے کسی کے لیے بھی فنڈز جاری نہیں ہو سکے۔
واضح رہے کہ ٹیکسٹائل ڈویژن کے 3 منصوبوں کے لیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی پی ) میں 21کروڑ 75لاکھ روپے رکھے گئے تھے لیکن ابھی تک کوئی رقم ریلیز نہیں کی گئی۔ ٹیکسٹائل ڈویژن کے ان منصوبوں میں سے فیصل آباد گارمنٹس سٹی ٹریننگ سینٹر کیلیے پی ایس ڈی پی میں 3کروڑ 60لاکھ روپے، بی سی آئی کے لیے 6کروڑ 75 لاکھ روپے اور اسٹچنگ یونٹس کے لیے 11کروڑ 40لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔