سال نو پر سینٹرل جیل کے قیدیوں کی سزا میں 30 دن کمی کا اعلان

اطلاق سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا،رعایت سے 208 قیدیوں کو فائدہ پہنچا، حسن سہتو


Staff Reporter January 03, 2018
اطلاق سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا،رعایت سے 208 قیدیوں کو فائدہ پہنچا، حسن سہتو۔ فوٹو: فائل

سال نو کی آمد پر سینٹرل جیل کے قیدیوں کی سزا ایک ماہ کم کردی گئی ہے۔

سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو نے بتایا ہے کہ میں نے صوابدیدی اختیارات کے تحت قیدیوں کی سزا میں ایک ماہ کی کمی کا اعلان کیا جس کا اطلاق سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا۔ اس اعلان کے بعد 208 قیدیوں کو فائدہ پہنچا اور ان کی سزا میں 30 دن کی کمی کردی گئی ہے۔

حسن سہتو نے بتایا کہ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، انھوں نے وضاحت کی کہ اس کمی کا اطلاق ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث اور جاسوسی کے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں