پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لیے جلد مزید اقدامات کریں گے وائٹ ہاؤس
پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرسکتا ہے لیکن کر نہیں رہا، سارہ سینڈرز
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان پر ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرسکتا ہے لیکن کر نہیں رہا، پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لیے جلد مزید اقدامات کریں گے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سارہ سینڈرز نے نئے سال کی پہلی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرے اس کے لیے چند دنوں میں امریکا کی جانب سے اسلام آباد پر دباؤ بڑھانے کے لیے مزید اعلانات متوقع ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :قومی سلامتی کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مایوس کن قرار دیدیا
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرسکتا ہے جو کہ ہمیں درکار ہیں تاہم پاکستان اپنے وعدوں کو پورا نہیں کررہا، اسے امریکا سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے، پاکستان پر دباؤ بڑھانے سے متعلق مزید اقدامات کریں گے جن کی تفصیلات 24 تا 48 گھنٹوں میں سامنے آجائیں گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :ٹرمپ ہمارے خرچ پر اپنی امداد کا آڈٹ کرالیں، وزیر خارجہ
یاد رہے کہ آج ہی امریکا نے پاکستان کی 255 ملین ڈالر فوجی امداد بحال کرنے کا امکان مسترد کردیا ہے، امریکی قومی سلامتی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد جاری نہیں کی جائے گی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے ہاں موجود دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، جس کی روشنی میں ہی دونوں ممالک کے تعلقات بشمول فوجی امداد کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی 255 ملین ڈالر فوجی امداد بحال نہیں کی جائے گی، وائٹ ہاؤس
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور امریکا نے بھی پاکستان کو 33 ارب ڈالر کی امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا۔