مواچھ گوٹھ میں باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا ملزم گرفتار

واقعہ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا، ملزم کی گرفتاری آج عمل میں آئی۔


Staff Reporter January 03, 2018
 پولیس احمد نے پسند سے نکاح کرنے پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ فوٹو : فائل

مواچھ گوٹھ میں سفاک باپ نے اپنی جواں سال بیٹی کو پسند سے نکاح کرنے پر قتل کر دیا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

موچکو پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر مواچھ گوٹھ میانوالی پاڑا میں کارروائی کرتے ہوئے احمد علی نامی ملزم کوگرفتار کر لیا، ایس ایچ او موچکو انسپکٹر بابر حمید نے بتایا کہ گرفتار ملزم احمد علی نے دوران تفتیش پسند سے نکاح پر اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے انھوں نے بتایا کہ جواں سال لڑکی کوقتل کرنے کا واقعہ تقریبا ڈیڑھ قبل پیش آیا تاہم ملزم کی گرفتاری آج عمل میں آئی۔

انسپکٹر بابر حمید انھوں نے بتایا کہ ملزم کی جواں سال بیٹی عامرہ نے سلطان نامی نوجوان سے چھپ نکاح کر لیا تھا اوراپنے والدین کے گھر میں رہ رہی تھی اور جب گرفتار ملزم کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے پہلے اپنی بیٹی کو زبردستی کیڑے مار دوا پلوائی اور بعد میں اسے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کردیا، ملزم نے بعدازاں خاموشی سے اپنی بیٹی کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی۔

بابر حمید نے بتایا کہ مقتولہ عامرہ نے جس لڑکے سے نکاح کیا تھا پولیس نے اس کے گھر بھی چھاپہ مارا لیکن اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی، ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کیخلاف بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

گرفتار ملزم احمدعلی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ 3 دہائیوں سے میانوالی پاڑے میں رہائش پذیرہے اور پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس کے 5 بچے ہیں جن میں سے مقتولہ عامرہ سب سے بڑی تھی اور مقتولہ قران پاک بھی حفظ کر رہی تھی۔

ملزم نے بتایا کہ ایک رات ان کے گھر میں چور داخل ہوئے تو اس کی آنکھ کھل گئی اور چور انہیں دیکھ کر فرار ہونے لگے اسی دوران انھوں نے چوروں کو پکڑنے کے لیے شور مچا دیا جس پر ان کی بڑی بیٹی گھبرا گئی اور جب انھوں نے اس سے پوچھا کہ یہ کون تھا تو بیٹی نے بتایا کہ میرا نکاح سلطان سے ہو گیا ہے اور وہ مجھ سے ملنے گھر آیا تھا۔ بیٹی نے بتایا کہ وہ اکثرسلطان سے ملنے جایا کرتی تھی اور جب وہ گھر سے نکلتی تھی وہ اپنی والدہ کو خواب آور گولیاں کھلا دیتی تھی جس وہ سو جاتی تھیں۔

احمد علی کا کہنا ہے کہ بیٹی کے نکاح کا انکشاف ہونے کے بعد اپنی بیٹی کو کہا کہ اب ہم دنوں میں سے کسی ایک کا مرنا ضروری ہے۔ جس پر بیٹی نے پہلے اپنے ہاتھ میں موجود کوئی نشہ آور چیز کھا لی اور جب اسے کچھ نہ ہوا تو اسے کیڑے مار دوائی پلوائی اور پھر بعد میں اس کا منہ دبا دیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ اسے اپنے محلے داروں کو بتایا کہ اس کے گھر چور گھس آئے تھے جس پر اسی بیٹی گھبرا گئی اور اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت واقع ہوگئی تاہم گرفتار ملزم احمد علی کا کہنا ہے کہ اسے اپنے کیے پر پچتاوا ہے اگر لڑکے کے گھرسے کوئی بھی شخص اس کی بیٹی کا رشتہ مانگے آجاتا تو وہ ایسی حرکت نہ کرتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |