بنگلادیشی اوپنر تمیم اقبال کو پچ پر اعتراض مہنگا پڑگیا

تمیم اقبال نے 2 دسمبر کو رنگپور رائیڈرز کے خلاف بی پی ایل میچ کے موقع پر وکٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


Sports Desk January 03, 2018
تمیم اقبال نے 2 دسمبر کو رنگپور رائیڈرز کے خلاف بی پی ایل میچ کے موقع پر وکٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ فوٹو : فائل

بنگلادیشی اوپنر تمیم اقبال کو شیر بنگلہ اسٹیڈیم کی پچ پر اعتراض بہت ہی مہنگا پڑگیا۔

تمیم اقبال کو شیر بنگلہ اسٹیڈیم کی پچ پر اعتراض بہت ہی مہنگا پڑگیا جب کہ حیران کن طور پر بورڈ نے ان پر 5 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد کردیا۔

 

بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہاکہ جس انداز میں تمیم نے پچ پر تنقید کی اس سے بنگلادیش کرکٹ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، اس سے ہماری کرکٹ کی ساکھ خراب ہوئی، وہ ٹوئنٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں، انھیں میڈیا سے بات چیت کے دوران محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ کومیلا وکٹورینز کے کپتان تمیم نے 2 دسمبر کو رنگپور رائیڈرز کے خلاف بی پی ایل میچ کے موقع پر وکٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |