پاکستان کی ٹاپ ٹوئنٹی20 پوزیشن خطرے میں پڑگئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آج ویسٹ انڈیزکو شکست دے کراعزاز چھیننے کے قریب۔


Sports Desk January 03, 2018
مہمان سائیڈ کو رسوائی کی دلدل سے باہر نکلنے کیلیے اپنے جارح مزاج اوپنر کرس گیل سے امیدیں وابستہ ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

نیا سال شروع ہوتے ہی پاکستان کی ٹاپ ٹوئنٹی 20 پوزیشن خطرے میں پڑگئی۔

پاکستان کی مختصر ترین فارمیٹ میں ٹاپ پوزیشن نیا سال شروع ہوتے ہی آندھیوں کی زد میں آگئی ہے، گزشتہ رات تک گرین شرٹس 124 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر موجود تھے تاہم آج صبح کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹوئنٹی 20 میں اگر کیویز ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلیں تو پھروہ اس طرز میں نمبر ون ٹیم بن جائیں گے، یوں پاکستان کو دوسرے نمبر پر جانا پڑے گا۔

ادھر کیریبیئن ٹیم ناکامیوں سے بھرپور اس ٹور کا خاتمہ فتح پر کرنے کیلیے پُرامید ہے۔ اسے تین ٹیسٹ اور اتنے ہی ون ڈے میچز کی سیریز میں وائٹ واش شکست ہوچکی، پہلا ٹوئنٹی 20 بھی ویسٹ انڈین ٹیم ہار گئی تھی جبکہ دوسرے میں بارش نے لاج رکھی، اگر یہ تیسرا میچ بھی مہمان ٹیم نے گنوا دیا تو 1999-00 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ خالی ہاتھ نیوزی لینڈ سے واپس جائے گی۔

دوسری جانب کیویزکامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھنے کیلیے پُراعتماد ہیں۔ ابتدائی 2میچز میں آرام پانے والے ٹرینٹ بولٹ کی واپسی ہوگی،ان کیلیے ڈگ بریسویل کو جگہ خالی کرنا پڑسکتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں