پاکستان دیارِ غیر میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کو تیار
صف اول کی ٹیموں میں شامل ہونے کیلیے مستقل مزاجی سے جیت کا تسلسل برقرار رکھنا ہوگا، ہیڈ کوچ
اعتماد سے مالا مال پاکستان دیارغیرمیں فتح کے جھنڈے گاڑنے کوتیار ہے۔
نیلسن میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ ہم کارکردگی میں مستقل مزاجی اور ملک سے باہر بھی جیت کا سلسلہ جاری رکھنے سے ہی اپنا شمار صف اول کی ٹیموں میں کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز مختلف اور مشکل ہونگی، میزبان کیویز اپنے میدانوں پر بہترین کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان کیلیے یہ چیلنج سخت لیکن ٹیم متوازن اور پُراعتماد ہے، گزشتہ سال بھی کھلاڑیوں نے تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،وہ اپنے کردار اور ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں جب کہ صلاحیتوں کا بہترین استعمال کریں تو سیریز میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
مکی آرتھر نے کہا کہ کنڈیشنز یواے ای سے قطعی مختلف ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں بیٹسمین کو دفاع کی تکنیک پر تھوڑا کام کرنا پڑتا ہے، قبل از وقت یہاں پہنچنے کا مقصد یہی تھا کہ کنڈیشنز اور پچز سے ہم آہنگی حاصل کی جائے، منگل کو بارش کی وجہ سے آؤٹ ڈور پریکٹس نہیں کرسکے لیکن اس سے قبل 3روز پلیئرزنے اچھے نیٹ سیشنز کیے، بیٹسمین اپنے اسٹروکس اور ٹائمنگ بہتر بنانے کیلیے سرگرم رہے، بولرزنے پچز اور موسم کو پیش نظر رکھتے ہوئے کافی اوورز کیے اس دوران انھیں اپنی لائن اور لینتھ پر کام کرنے کا اچھا موقع ملا۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ پلیئر ماحول سے مطابقت حاصل کرچکے ہیں، فٹنس بھی بہترین ہے، پریکٹس میچ سیریز کا باقاعدہ آغاز ہونے سے قبل فل ڈریس ریہرسل ثابت ہوگا، گرین شرٹس کو اپنے کمبی نیشن کی آزمائش کا اچھا موقع مل رہا ہے، میں پُراعتماد ہوں کہ ہم کیویز کا گھر پر شکار کرنے کا مشکل ہدف حاصل کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب ون ڈے سیریز کیلیے قبل ازوقت نیوزی لینڈ میں ڈیرے ڈالنے والے پاکستانی اسکواڈ کو 3روز تک میدان میں ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کا بھرپور موقع ملا،مہمان کرکٹرز مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلیے بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں مصروف رہے البتہ منگل کو نیلسن میں ہونے والی بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا،موصولہ اطلاعات کے مطابق کھلاڑیوں نے انڈور سیشنز میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کیلیے کام کیا، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے چند بیٹسمینوں کو خصوصی مشقیں کرائیں۔
واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی شب پاکستانی وقت کے مطابق 3بجے نیوزی لینڈ الیون کیخلاف ٹور میچ کیلیے مینجمنٹ نے ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں سے گریز کرتے ہوئے کم و بیش انہی کھلاڑیوں کی آزمائش کا فیصلہ کیا جو 6جنوری کو شیڈول پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں کیویز کے مقابل ہوں گے،گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے بعد اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے اظہر علی کی واپسی کے بعد ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے امام الحق کو جگہ خالی کرنا پڑی،دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد(کپتان)، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور رومان رئیس شامل ہیں۔