گلن میک گرا کا ریکارڈ جیمز اینڈرسن خطرہ بن گئے

میں 37 برس کی عمر میں ریٹائر ہوا، اگر اینڈرسن مزید 2برس کھیلیں تو پھر میرا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں، میک گرا


Sports Desk January 03, 2018
میں 37 برس کی عمر میں ریٹائر ہوا، اگر اینڈرسن مزید 2برس کھیلیں تو پھر میرا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں، میک گرا۔ فوٹو؛فائل

NEW YORK: سابق آسٹریلوی اسپیڈ اسٹار گلن میک گرا نے اپنے کامیاب ترین ٹیسٹ فاسٹ بولر کے ریکارڈ کیلیے جیمز اینڈرسن کو بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

35 سالہ اینڈرسن نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران آل ٹائم ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں کورٹنی والش کو پیچھے چھوڑ دیا، ان کے مجموعی شکاروں کی تعداد 522 ہوچکی۔ اگرچہ ان سے آگے مرلی دھرن، شین وارن، انیل کمبلے اور میک گرا موجود ہیں تاہم ابتدائی تین اسپنرز ہیں،ان کا مقابلہ میک گرا سے ہے جنھوں نے اپنے کیریئر کے دوران 563 وکٹیں لی تھیں۔

دوسری جانب میک گرا نے کہا کہ میں 37 برس کی عمر میں ریٹائر ہوا، اگر اینڈرسن مزید 2برس کھیلیں تو پھر میرا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں، وہ حقیقت میں ایک بہترین بولر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |