گلن میک گرا کا ریکارڈ جیمز اینڈرسن خطرہ بن گئے
میں 37 برس کی عمر میں ریٹائر ہوا، اگر اینڈرسن مزید 2برس کھیلیں تو پھر میرا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں، میک گرا
NEW YORK:
سابق آسٹریلوی اسپیڈ اسٹار گلن میک گرا نے اپنے کامیاب ترین ٹیسٹ فاسٹ بولر کے ریکارڈ کیلیے جیمز اینڈرسن کو بڑا خطرہ قرار دے دیا۔
35 سالہ اینڈرسن نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران آل ٹائم ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں کورٹنی والش کو پیچھے چھوڑ دیا، ان کے مجموعی شکاروں کی تعداد 522 ہوچکی۔ اگرچہ ان سے آگے مرلی دھرن، شین وارن، انیل کمبلے اور میک گرا موجود ہیں تاہم ابتدائی تین اسپنرز ہیں،ان کا مقابلہ میک گرا سے ہے جنھوں نے اپنے کیریئر کے دوران 563 وکٹیں لی تھیں۔
دوسری جانب میک گرا نے کہا کہ میں 37 برس کی عمر میں ریٹائر ہوا، اگر اینڈرسن مزید 2برس کھیلیں تو پھر میرا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں، وہ حقیقت میں ایک بہترین بولر ہیں۔