کرپٹ افسروں کیخلاف قانونی کارروائی ہو گی چیئرمین نیب
گریڈنگ نظام کے تحت تمام بیوروز کی سالانہ کارکردگی کاجائزہ لیا جائے‘ انسپکشن ٹیم کو ہدایت
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نااہل، بدعنوان اور غیرذمے دار افسران اور اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کی جامع معیاری گریڈنگ نظام کے تحت سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریجنل بیوروزکی نہ صرف خامیوں کی نشاندہی کی جائے گی بلکہ نااہل، بدعنوان اور غیرذمے دار افسران اور اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کو ہدایت کی کہ نیب ہیڈ کوارٹرز اور تمام ریجنل بیوروز کی سالانہ کارکرگی کا شفاف ، میرٹ اور قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے، کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے اور اپنی رپورٹ مارچ میں پیش کی جائے۔