وزیر اعظم کو روزانہ معلومات دینے کے لیے واٹس ایپ گروپ قائم

حکومت کی ای گورنمنٹ پالیسی کے تحت تمام اداروں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے، سینئر افسر کی ایکسپریس سے گفتگو


Zulfiqar Baig January 03, 2018
حکومت کی ای گورنمنٹ پالیسی کے تحت تمام اداروں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے، سینئر افسر کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

وزارت اطلاعات نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو روزانہ کی بنیاد پر معلومات فراہم کرنے کے لیے نیا واٹس ایپ گروپ بنایا ہے۔

وزارت اطلاعات نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو وزارت اطلاعات کے ذیلی اداروں کی روزانہ کی بنیاد پر معلومات فراہم کرنے کے لیے نیا واٹس ایپ گروپ بنایا ہے۔ ایس کے اے کے نام سے بنائے جانیوالے گروپ پر وزارت اطلاعات سے منسلک اداروں کی کارکردگی رپورٹ ارسال کی جاتی ہے۔

وزارت اطلاعات کے سینئر افسرنے ایکسپریس سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کی ای گورنمنٹ پالیسی کے تحت تمام اداروں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں