بجلی کی پیداوار 10 ہزار 400 میگا واٹ تک پہنچ گئی

طلب 10 ہزار 262 میگا واٹ، تقسیم کار کمپنیاں کم بجلی لے ر ہی ہیں۔


Numainda Express January 03, 2018
تقسیم کار کمپنیاں ضروریات کے برعکس قو می گرڈ سے 8 ہزار 721 میگاواٹ وصول کر رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

ملک میں بجلی کی پیداوار 10 ہزار 405 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔

ملک میں مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار 10 ہزار 405 میگاواٹ تک پہنچ گئی جبکہ بجلی کی اوسط طلب 10 ہزار 262 میگاواٹ ہے۔ تقسیم کار کمپنیاں ضروریات کے برعکس قو می گرڈ سے 8 ہزار 721 میگاواٹ وصول کر رہی ہیں۔

ایکسپریس کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ملک کی تمام تقسیم کارکمپنیاں اپنی ضرورت سے ایک ہزار 541 میگاواٹ کم بجلی وصول کر رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں