امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطین کی امداد روکنے کی دھمکی

فلسطین ہر سال ہم سے اربوں ڈالر لیتا ہے مگر ہمارا احترام بھی نہیں کرتا، ڈونلڈ ٹرمپ


ویب ڈیسک January 03, 2018
فلسطین ہر سال ہم سے اربوں ڈالر لیتا ہے مگر ہمارا احترام بھی نہیں کرتا، ڈونلڈ ٹرمپ۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بعد اب فلسطین کو بھی امداد روکنے کی دھمکی دے دی۔

امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ امریکا پاکستان و دیگر ممالک کو اربوں ڈالر دیتا ہے مگر یہ کچھ نہیں کرتے۔ انہوں نے فلسطین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین ہر سال ہم سے اربوں ڈالر لیتا ہے مگر یہ ہمارا احترام نہیں کرتا جب کہ فلسطین اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر بات چیت کے لیے بھی تیار نہیں۔



ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ ہم نے نئے امن مذاکرات کے تحت یروشلم جیسے متنازعہ شہر کا مسئلہ اٹھایا جس پر بحث کرنا ایک بہت مشکل عمل تھا لیکن اسرائیل کو بھی اس کے لیے مزید کام کرنا ہوگا تاہم اگر فلسطین امن کے لیے تیار نہیں تو ہم مستقبل میں اس کی امداد کیوں جاری رکھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |