کراچی میں19سے22رمضان تک ڈبل سواری پرپابندی

دفعہ 144 کے تحت کہیں بھی پانچ سے زائد افراد جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے


ویب ڈیسک August 07, 2012
مجالس اور مختلف میلاد کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فوٹو نیفر سیگل

19 سے 22 رمضان تک کسی بھی ممکنہ دہشتگردی سے بچنے کے لئے کراچی اور حیدرآباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ رمضان کے اہم ترین دن ہیں۔ اور ان دونوں کسی بھی دہشتگردی کے اقدام سے بچنے کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے شاہ ولی اللہ کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں ڈبل سواری پر پابندی کردی ہے۔ 19 سے 22 رمضان تک کراچی میں اور 20 سے 22 رمضان تک حیدرآبد میں پابندی رکھی جائے گی۔

اس کے علاوہ حکومت سندھ نے دفعہ 144 کے تحت کہیں بھی پانچ سے زائد افراد جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مجالس اور مختلف میلاد کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ان تاریخوں میں کراچی اور حیدرآبد میں اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یوم علی کے جلوس کے لئے فول پروف سیکیورٹی کا پلان تیار کیا گیا ہے، مزید ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی سیکیورٹی کی صورت حال پر نظر رکھی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں