حکومت کی مثبت پالیسیوں نے لوڈشیڈنگ بحران پر قابو پایا وزیراعظم

بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک January 03, 2018
بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو : پی پی آئی

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ حکومت کی مثبت پالیسیوں نے لوڈشیڈنگ بحران پر قابو پایا۔

اسلام آباد میں کامسیٹس میں نیٹ میٹرنگ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیٹ میٹرنگ سے سستی بجلی ملے گی اور لائن لاسز میں بھی کمی ہوگی جب کہ نیٹ میٹرنگ کے لیے بڑے پیمانے پر آلات درآمد کیے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے پاس گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس اچھی حالت میں ہیں، اس کے علاوہ بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے پر کام کر رہے ہیں جب کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں نے لوڈشیڈنگ بحران پر قابو پایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں